
تیرے بغیر نہیں کائنات وارے میں
57 posts
Nooriyahasan - Tumblr Blog



سفید پھولوں کی پتیوں میں
کوئی تو رخصت کرے گا مجھ کو
کسی کے ہاتھوں میں وقتِ رخصت
اداسیوں کا الم تو ہو گا
کوئی تو ہو گا کہ جس کی آنکھوں میں
جلتے بجھتے وہ خواب ہوں گے
کہ جن کی تعبیر مر گئی تھی
وہ جن کی عظمت بکھر گئی تھی
کوئی تو ہو گا جو غم میں ڈوبے
اداس نوحے پڑھا کرے گا
کوئی تو ہو گا
جو میری نظموں کے دکھ سنے گا
کوئی تو میری سسکتی غزلوں کے
اشک پونچھا کرے گا شب بھر
کوئی تو ہو گا
جو میرے حق میں دعا کرے گا
کوئی تو ہو گا




بڑھاپا خوب صورت ہے کسی کو آپ کے بالوں کی چاندی سے محبت ہو کسی کو آپ کی آنکھوں پہ اب بھی پیار آتا ہو لبوں پر مسکراہٹ کے گلابی پھول کھل پائیں جبیں کی جُھریوں میں روشنی سمٹی ہوئی تو بڑھاپا خوبصورت ہے شکن آلود ہاتھوں پر دمکتے ریشمی بوسے سعادت کا، عقیدت کا، تقدس کا حوالہ ہوں جوانی یاد کرتا دل، اداسی کا سمندر ہو اداسی کے سمندر میں کوئی ہمراہ تَیرے تو بڑھاپا خوبصورت ہے ذرا سا لڑکھڑائیں تو سہارے دوڑ کر آئیں نئے اخبار لا کر دیں، پرانے گیت سنوائیں بصارت کی رسائی میں پسندیدہ کتابیں ہوں مہکتے سبز موسم ہوں، پرندے ہوں، شجر ہوں تو بڑھاپا خوب صورت ہے پرانی داستانیں شوق سے سنتا رہے کوئی محبت سے دل و جاں کی تھکن چنتا رہے کوئی ذرا سی دھوپ میں حدت بڑھے تو چھاؤں مل جائے برستے بادلوں میں چھتریاں تن جائیں سر پر تو بڑھاپا خوب صورت ہے جنہیں دیکھیں تو آنکھوں میں ستارے جگمگا اٹھیں جنہیں چومیں تو ہونٹوں پر دعائیں جھلملا اٹھیں جواں رشتوں کی دولت سے اگر دامن بھرا ہو تو رفیقِ دل، شریکِ جاں برابر میں کھڑا ہو تو بڑھاپا خوب صورت ہے حمیدہ شاہین (at Kashmir) https://www.instagram.com/p/ClGf4DsNvMy/?igshid=NGJjMDIxMWI=

at ਪੰਜਾਬ پنجاب Punjab https://www.instagram.com/p/CjLgrEbIPeD/?igshid=NGJjMDIxMWI=

at ਪੰਜਾਬ پنجاب Punjab https://www.instagram.com/p/CjK2eCxIXvE/?igshid=NGJjMDIxMWI=

𝙔𝙤𝙪 𝙖𝙧𝙚 𝙢𝙚𝙖𝙣𝙩 𝙩𝙤 𝙝𝙚𝙖𝙡.





تُم جیو ہزاروں سال ۔۔۔۔ آمین❤️

𝑴𝒊𝒔𝒔 𝒀𝒐𝒖 𝑶𝒍𝒊𝒗𝒊𝒂 :(
زندگی کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو جائے، ہمیں
تیری اک مسکان سے آسانیاں مل جائیں گی
محمد طٰہٰ ابراہیم