Urdu Poems - Tumblr Posts

5 years ago

نا نظر ملی نا زباں ہلی

پرانی تاریخ پھر رواں ہوئی..


Tags :
5 years ago

نیند بھی موت سی ہے.سالی پچھلے ٤۲ گھنٹوں سے آ ہی نہیں رہی آنکھیں بند کروں توں ایک کالی سی دنیا سامنے آتی ہے جہاں شراب سے گیلے ہوۓ لوگ روتے ہوۓ رقص کرتے ہیں کچھ لوگ اپنے مطلب کے لیے ایک دوسرے کو مارتے ہیں ہر طرف چیخ و پکار ہے ہر کوئی جیسے کہ رہا ہو " یہاں سب میرا ہے "... اس کالی دنیا میں نیند کیسے آۓ جہاں ماضی ہی جان نہیں چھوڑتا... جو لوگ کہتے ہیں نا موو اون (Move on) وہ صرف مشاہدات کی بنا پر بات کرتے ہیں ان کا کوئی تجربہ نہیں ہوتا... جو بھی ہے نیند سے واسطہ ٹوٹ سا گیا ہے... نا غالب کام کر رہا نا جون نا ہی کاظمی سواۓ ایک چیز کے وہ یے خود سے جھوٹ بول رہا ہوں کہ کافی دیر سے سو ریا ہوں.. (حذیفہ)


Tags :
5 years ago

ناکام محبت پر تم پھر سے رو دیۓ..

سوچ کر کسی غیر کو کسی ساتھ تم پھر رو دیۓ..

مانا محبت کی شدت ذیادہ تھی ..

مگر کہانی کے رد و بدل میں آ کر تم پھر رو دیۓ..

جانتا ہوں کے کہانی میں ٹوسٹ (Twist) تب ہی آتا ہے

جب کوئی تیسرا آتا ہے..

اک کام کرو زور سے سانس لو اور بول دو..

" اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا "

اور ہم شروع سے ہی غلط ہیں کیونکہ

اگر محبت ہوتی نا تو ناکامی والا (Concept) ہی ختم ہو جاتا ہے.. (حذیفہ)


Tags :
5 years ago

کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ہماری روح وجسم کا حصہ بن جاتی ہے کسی پرانی کی کتاب خوشبو کی طرح نا جانے ہم کیوں ہر أس چیز کے عادی ہو جاتے ہیں جو ہمیں عارضی سکون تو دے دیتی ہے لیکن ذرا سا دھیان ہٹ جانے سے ایسی بے چینی سی ہوتی ہے جیسے کوئی روح و جسم کے تعلق میں خلل پیدا کر رہا ہو..(حذیفہ)


Tags :
5 years ago

کمرہ

اک سفید دروازہ ہے

کھولتے ہی اک سیاہ سی دنیا ہے سرخ و کالی دیوار ہے ٹوٹا ہوا آئینہ ہے بستر کے آس پاس کتابوں کا ہجوم بکھرا ہے.

کہیں منٹو کے افسانے

کہیں جون کی اداسی کہیں غالب کا دیوان

کہیں ماضی کی داستان کہیں عجب سی آوازیں کہیں نیند کی دوا

کہیں مے🍷

اور کہیں میں- (ح)


Tags :
4 years ago

Some Imperfect things stay forever in our lives like our Past and our incomplete Stubbornness..

کچھ نا مکمل چیزیں ہمشہ کے لیے ہماری زندگی میں رہ جاتی ہیں جیسے ہمارا ماضی اور ہماری نا پوری ہونے والی ضد.. (ح)


Tags :
4 years ago

Pills ?

i Mean The rest of Life

Really is it... ?

Yes i mean Rest in Peace


Tags :
4 years ago

نا جانے کیوں شاعروں اور مفکروں نے ہمشہ دل جگر اور دماغ کی شامت کیوں لائی چاہے دکھی ہوں وہ یاں خوش آ جا کر بات دل اداس ہو گیا جگر چاک ہو گیا سوچیں موند ہو گئیں یاں اسکے برعکس ہو جاتے دل میں اک آہٹ ہوتی ہے وغیرو وغیرو... ارے اداسی اور ڈپریشن میں تو اک ایسی بے چینی سی بھی ہوتی ہے جس میں نا تو دل کی کیفیت بیان ہوتی ہے نا دماغ کی بس اک روح کے ساتھ ذیادتی سی محسوس ہوتی ہے.. (حذیفہ)


Tags :
3 years ago

Drugs

Destoryed

Saint or Sinner

Death


Tags :
1 year ago

میں پیہم ہار کر یہ سوچتا ہوں،

وہ کیا شے ہے جو ہاری جا رہی ہے؟

ہے سینے میں عجب اک حشر برپا،

کہ دل سے بے قراری جا رہی ہے

~ جون ایلیا


Tags :
1 year ago

نہ اس کو مجھ پہ مان تھا

نہ مجھ کو اس پہ زعم ہی

جو عہد ہی کوئی نہ ہو

تو کیا غم شکستگی

سو اپنا اپنا راستہ

ہنسی خوشی بدل دیا

وہ اپنی راہ چل پڑی

میں اپنی راہ چل دیا

~ احمد فراز


Tags :
1 year ago

ميں رہ منزل ميں ہوں، تو بھی رہ منزل ميں ہے

تيری محفل ميں جو خاموشی ہے ، ميرے دل ميں ہے

يہ داغ سا جو تيرے سينے ميں ہے نماياں

عاشق ہے تو کسی کا، يہ داغ آرزو ہے؟

ميں مضطرب زميں پر، بے تاب تو فلک پر

تجھ کو بھی جستجو ہے ، مجھ کو بھی جستجو ہے

"چاند" - کلام علامہ محمد اقبال


Tags :